آواران: پاکستانی فورسز پر حملہ، ایمبولینسیں بھی پہنچ گئیں

بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں بھی پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آواران کے علاقے تیرتیج، جِک میں قائم پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے دوران کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران فوجیوں کی چیخ و پکار قریبی گاؤں کے رہائشیوں نے واضح طور پر سنی۔

پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کے بعد آج صبح آواران اسپتال میں فوجی ایمبولینس اور فوجی قافلہ بھی پہنچا ہے۔

دوسری جانب، آواران کے علاقے میں آج دو زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

منگل جولائی 22 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے نوجوان صدام ولد محراب بلوچ پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق صدام بلوچ کو ان کے ساتھی گلزار نیک‌سال کے ہمراہ تربت شہر کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ