
بلوچ ویمن فورم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ گوادر میں ایک روزہ کانفرنس کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، جس کا موضوع ہوگا:“بلوچ سیاسی جماعتوں پر ریاستی کریک ڈاؤن اور بلوچستان کے موجودہ سیاسی و سماجی مسائل”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ سیاسی حلقوں کو درپیش ریاستی جبر اور موجودہ حالات پر سنجیدہ اور بامقصد مکالمے کو فروغ دینا ہے۔
فورم نے مزید کہا کہ کانفرنس سے متعلق دیگر تفصیلات بہت جلد جاری کی جائیں گی۔
تاہم، تاحال کانفرنس کی تاریخ اور گوادر میں مقام کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔