
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے ایک زیرِ حراست نوجوان کو قتل کرکے اس کی لاش پھینک دی۔
ذرائع کے مطابق، قتل کیے گئے نوجوان کی شناخت حمید ولد افضل کے نام سے ہوئی ہے، جو جھاؤ کے علاقے کوٹو کے رہائشی تھے۔ پانچ دن قبل انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، اور آج ان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
بلوچستان میں رواں سال کے دوران پاکستانی فوج کی حراست میں، جبکہ فوج کے زیر سرپرستی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے ہاتھوں، متعدد افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔