سوراب: مسلح افراد کی ناکہ بندی، کسٹم چیک پوسٹ پر قبضہ، فورسز سے جھڑپیں، باؤزر گاڑیاں نذر آتش

بلوچستان کے علاقے سوراب میں گزشتہ رات مسلح افراد نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی، اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق، مسلح افراد نے ایک کسٹم چوکی پر قبضہ کر کے وہاں موجود اسلحہ اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز نے جب مسلح افراد کی ناکہ بندی کے مقام پر پیش قدمی کی کوشش کی، تو اس دوران جھڑپ شروع ہو گئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ بعد ازاں، جب فورسز کی کمک کے لیے آنے والا قافلہ مذکورہ مقام پر پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا، تو گھات میں بیٹھے مسلح افراد نے اسے شدید حملے کا نشانہ بنایا۔ حملہ کافی دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق، ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر گیس لے جانے والی متعدد باؤزر گاڑیوں کو روک کر نقصان پہنچایا اور انہیں نذر آتش کر دیا۔

تاحال ان کارروائیوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، جانی نقصانات کی اطلاعات

پیر جولائی 21 , 2025
بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، واشک کے علاقے رخشان میں مسلح افراد نے آج صبح بوڈ ہوٹل کے مقام پر سی پیک روڈ پر پاکستانی فورسز کے دو گاڑیوں پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ