
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے جبل النور میں گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں پاکستان فوج کے میجر انور کاکڑ ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بروری روڈ کے قریب واقع جبل النور کے مقام پر نامعلوم افراد نے میجر انور کاکڑ کی گاڑی پر مقناطیسی بم نصب کیا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں میجر انور شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک توڑ گئے۔
میجر انور کاکڑ کا تعلق پاکستان فوج سے تھا اور وہ ماضی میں آئی ایس پی آر میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی شناخت میجر انور ولد حاجی محمد اکبر خان کاکڑ کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم، تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

