نوکنڈی: ایف سی کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج جاری

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں وش آپ کے مقام پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک نوجوان ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد لواحقین اور ساتھیوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا۔

مقتول نوجوان کی شناخت شادر مینگل ولد امان اللہ مینگل کے طور پر ہوئی ہے، جو فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ شادر مینگل ایک عام محنت کش اور اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا، جو دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے زمیاد گاڑی کے ساتھ تیل کا کاروبار کرتا تھا اور وہ اسی گاڑی کا ڈرائیور تھا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقتول ڈرائیور کو بلاجواز نشانہ بنایا گیا، اور جب تک ملوث اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا نہیں دی جاتی، احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

لواحقین نے نوکنڈی کے عوام، انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافیوں اور تمام باشعور افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دھرنے میں شریک ہوں اور ریاستی جبر کے خلاف آواز بلند کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: فائرنگ سے دو افراد ہلاک، چار زخمی، مغرب کے وقت دو کمسن نوجوان اغواء

ہفتہ جولائی 19 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سیٹی ایریا عیسیٰ کہن ذنگی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو راہگیر بچے بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت حمدان ولد ابراہیم سکنہ پروم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ