
بلوچستان کے علاقے کولواہ آشال ڈنڈار میں آج صبح پاکستانی فوج کے ایف سی (فرنٹیئر کور) کی فائرنگ سے ایک کمسن نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت قمبر ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جو صبح کے وقت اپنے کھیتوں میں پیاز لگانے جا رہا تھا جب ایف سی کی ایک گشتی ٹیم وہاں سے گزر رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق، ایف سی اہلکاروں نے سیدھا فائر کیا جس سے قمبر کو دل میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق قمبر اسلم ایک کمسن نوجوان تھا جو ایک ٹیوب ویل پر بطور مزدور کام کرتا تھا۔ اس کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔