جھاؤ میں آپریشن کے دوران پاکستانی فوجی کمانڈوز اور ہیلی کاپٹروں پر حملہ

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے حالیہ شدید حملے میں میجر ربنواز اور ان کے ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد، پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کے طور پر پہاڑی علاقوں میں کمانڈو دستے اتارنے شروع کیے۔ تاہم فورسز کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے کمانڈوز کو شدید حملے کا نشانہ بنایا، جبکہ فضا میں گشت کرنے والے فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ تاحال پاکستانی فوج کی جانب سے اس پہاڑی علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ تاہم، مسلح افراد کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ فورسز کو اس دوران بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان بھر میں بی ایل ایف کی جانب سے حملوں میں شدت دیکھی جا رہی ہے، اور مختلف علاقوں میں فورسز کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تاہم ان حملوں کے دوران فورسز اپنے جانی نقصانات کو چھپا رہی ہیں، لیکن ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق سامنے آتی رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے کمسن نوجوان جاں بحق

جمعہ جولائی 18 , 2025
بلوچستان کے علاقے کولواہ آشال ڈنڈار میں آج صبح پاکستانی فوج کے ایف سی (فرنٹیئر کور) کی فائرنگ سے ایک کمسن نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت قمبر ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جو صبح کے وقت اپنے کھیتوں میں پیاز لگانے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ