وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کا 5882 واں روز، بی وائی سی کے رہنماوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

Oplus_131072

‏بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نیچاری کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5882 واں روز جاری

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، شاہ جی صبغت ، بیبرگ بلوچ، گل ذادی، بیبو بلوچ، عفار بلوچ اور عمران بلوچ کے اہلخانہ آج دوسرے روز بھی اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے نشنل پریس کلب اسلام آباد کے احتجاج کررہے ہیں

احتجاج پر بیھٹے خواتین نے شکایت کی کہ اسلام آباد انتظامیہ انہیں مختلف طریقے سے حراساں کررہی ہیں

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ نشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاج پر بیٹھے خواتین کو انتظامیہ کی طرف سے حراساں کرنا پرامن آوازوں اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی مترادف ہے, جسکی مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ خواتین کے احتجاج کا فوری پر نوٹس لیں اور ان سے بامقصد مزاکرات کرکے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے دیگر اسیر رہنماوں کو فوری غیر مشروط رہا، لاپتہ افراد کو بازیاب اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں اپنی کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان و کوہلو میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

جمعرات جولائی 17 , 2025
بلوچستان کے اضلاع بولان اور کوہلو میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع بولان میں لیویز تھانہ بھاگ کی حدود میں واقع گوٹھ عظمت میں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ایک مرد اور ایک خاتون کو قتل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ