جھاؤ: پاکستانی فورسز پر شدید حملے میں میجر رب نواز کی ہلاکت کی تصدیق

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر اس وقت مسلح افراد نے شدید حملہ کیا جب فورسز کے اہلکار آپریشن کی غرض سے پہاڑی علاقے میں داخل ہو رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق حملہ کافی شدید تھا جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ حملے میں اب تک میجر رب نواز کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم پاکستانی فوج کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ میجر رب نواز کا تعلق بلوچ رجمنٹ سیون سے تھا اور وہ کشمیر کا رہائشی تھا۔ حملے میں فورسز کے دیگر اہلکاروں کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں آواران میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) قبول کرتی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت کی رہائی کے لیے احتجاجی کیمپ قائم

بدھ جولائی 16 , 2025
اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی قیادت کی رہائی کے لیے لواحقین نے احتجاجی کیمپ قائم کر دیا ہے۔ کیمپ میں جبری گمشدگی کے شکار متعدد افراد کے اہلِ خانہ شریک ہیں، جو اپنے پیاروں کی بازیابی اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ