
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے غوث آباد پس شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سلمان احمد ولد عبد القدوس زہری کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مقتول کی لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) قلات منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم، قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔