
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران 20 سے زائد مقامی افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حراست میں لے کر فوجی کیمپ منتقل کر دیا۔ تاحال ان افراد کے حوالے سے اہل خانہ یا مقامی آبادی کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔
آج جب نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی کو روک کر راشن اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ اس واقعے کے بعد فورسز نے ردعمل کے طور پر علاقے میں گرفتاریوں کا آغاز کیا۔