
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کی متعدد افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز میرآباد میں فورسز نے بازار اور ملحقہ آبادیوں میں چھاپے مارے۔ چھاپون کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے کچھ کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا، تاہم پانچ افراد تاحال فورسز کی تحویل میں ہیں۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ایوب ولد واحد بخش، فضل ولد فدا، سعید ولد داد محمد، ضیاالحق ولد اسد اللہ اور عابد علی ولد اسد اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، نہ صرف لوگوں کو بغیر کسی قانونی جواز کے حراست میں لیا جا رہا ہے، بلکہ لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

