تمپ: میر آباد میں پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر حملہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، میر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ بازار سے گزر رہے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

تمپ انتظامیہ کے مطابق، حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور حملہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر قریبی فوجی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ: جبری لاپتہ غلام جان کی لاش برآمد، ماسٹر ثناء اللہ بلوچ کی حالت تشویشناک

اتوار جولائی 13 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں 13 جولائی کی شب پاکستانی فوج کی زیر نگرانی مسلح ڈیتھ اسکواڈ نے دو مختلف مقامات سے دو افراد کو ان کے گھروں سے حراست میں لیا۔ ان میں ایک اسکول ماسٹر ثناء اللہ بلوچ ولد کریم داد سکنہ کلی کولواہ، جبکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ