
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، مقتول کو تربت کے علاقے جوسک میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت حمل ولد واحد بخش سکنہ گومازی کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، نوجوان کو پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے نشانہ بنایا ہے۔

