مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کریم جان کی لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے کریم جان ولد عظیم کی لاش برآمد ہوئی ہے، جنہیں پاکستانی فورسز نے حراست کے دوران تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، کریم جان کو 22 فروری 2025 کو پاکستانی فوج نے مشکے سے اپنے کیمپ بلا کر حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔   تاہم ہفتے کے روز ان کی لاش اہل خانہ حوالے کی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ کریم جان کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی انہیں 2023 میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا اور آٹھ ماہ تک شدید اذیت کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ اس بار وہ دوبارہ بازیاب نہ ہو سکے اور ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بنے۔

2025 کے آغاز سے اب تک صرف مشکے کے علاقے سے 20 سے زائد افراد  فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے کے بعد ان کی لاشیں بعد ازاں مختلف اوقات میں برآمد ہوئی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے: پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

اتوار جولائی 13 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گجر میں قائم پاکستانی فورسز کی مرکزی کیمپ کو راکٹوں اور دیگر بھاری و جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران علاقے میں شدید دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے پورا علاقہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ