خاران: ڈی آئی جی آفس پر تین بم دھماکے، تین افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع خاران میں اتوار کے روز ریڈ زون میں قائم ڈی آئی جی رخشان آفس کو یکے بعد دیگرے تین بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، خاران شہر میں واقع شیخ مسجد کے قریب ڈی آئی جی آفس کے آس پاس یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں،  جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر خاران سول ہسپتال منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں افراد مقامی مزدور ہیں جو ڈی آئی جی آفس کے قریب اپنے کام میں مصروف تھے کہ اچانک دھماکوں کی زد میں آ گئے۔

خاران کا ڈی آئی جی آفس شہر کے حساس ترین علاقے میں واقع ہے اور اسے ریڈ زون کا درجہ حاصل ہے، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کریم جان کی لاش برآمد

اتوار جولائی 13 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے کریم جان ولد عظیم کی لاش برآمد ہوئی ہے، جنہیں پاکستانی فورسز نے حراست کے دوران تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، کریم جان کو 22 فروری 2025 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ