نوشکی: پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر مسلح افراد کا حملہ، فوجی چوکی کو بھی نشانہ بنایا گیا

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جبکہ فوجی چوکی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق 12 جولائی شام 8 بجے کے قریب، نوشکی کے زرّیں جنگل میں قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران فورسز کی کمک کے لیے آنے والے قافلے پر بھی مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے باعث فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

دریں اثنا، 10 جولائی کو مسلح افراد نے تمپ کے علاقے ملک آباد میں پاکستانی فورسز کی زیر تعمیر فوجی چوکی کو نذر آتش کیا۔ جبکہ اس دوران نذر آباد سے جائے وقوعہ کی جانب بڑھتے ہوئے فورسز کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم گزشتہ دنوں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے “آپریشن بام” کے تحت بلوچستان کے 15 اضلاع کے 25 علاقوں میں بیک وقت 84 حملے کیے، جن میں فورسز، فوجی تنصیبات اور انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

بی ایل ایف کے آپریشن بام کے تحت کیے گئے حملے مقامی و بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: ڈی آئی جی آفس پر تین بم دھماکے، تین افراد زخمی

اتوار جولائی 13 , 2025
بلوچستان کے ضلع خاران میں اتوار کے روز ریڈ زون میں قائم ڈی آئی جی رخشان آفس کو یکے بعد دیگرے تین بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق، خاران شہر میں واقع شیخ مسجد کے قریب ڈی آئی جی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ