
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے نوجوان پرویز محمد عمر کو اغواء کے بعد قتل کر دیا۔ چند روز قبل ان کے گھر سے اغواء کیے جانے کے بعد گیارہ جولائی کو ان کی لاش پنجگور کے علاقے شاہو کہن سے برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، پانچ جولائی کی رات تقریباً دس بجے پانچ مسلح افراد نے گرمکان میں پرویز کو ان کے گھر سے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اغواء کے بعد ان کا کچھ پتا نہیں چلا۔
لاش کو شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ مقتول کو گولیاں ماری گئی ہیں اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔
تاہم تاحال قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔