
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے شہید نبیل احمد عرف علی کے گھر پر چھاپہ مارا اور خواتین و بچوں سمیت اہلِ خانہ کو ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز تربت کے علاقے گوگدان میں پاکستانی فورسز نے واقع شہید نبیل بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران فضاء میں ڈرون کیمرے بھی استعمال کیے گئے۔
تاہم اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
نبیل بلوچ عرف علی کے گھر پر اس سے قبل بھی متعدد بار فورسز کی جانب سے چھاپے مارے گئے، جن میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ شہید نبیل احمد عرف علی بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ایک ساتھی سرمچار تھے، جو 29 اپریل 2025 کو تربت کے علاقے ڈنک میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔