مچھ درہ بولان آپریشن پاکستانی فورسز نے 2 لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا ، لواحقین نے دونوں کی شناخت کرلی

مچھ درہ بولان آپریشن پاکستانی فورسز نے 2 لاپتہ فراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا ، لواحقین نے دو افراد کی شناخت کرلی

شال سول ہسپتال لائے گئے مزید سات نعشوں میں سے دو کی شناخت جبری لاپتہ افراد  کے طورپر  ہوگئی۔

تفصیلات  کے مطابق ہفتے کے روز پاکستانی فورسز نے  سول ہسپتال میں سات افراد کی نعشیں ہسپتال انتظامیہ کی حوالے کئے تھے ۔ جن میں سے دو افراد کی شناخت انکے لواحقین نے کرلی ہے جن میں بشیر احمد ولد حاجی خان اور ارمان ولد نہال خان شامل ہیں ۔ جنھیں گذشتہ سال 2 جون 2023 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیاتھا ۔

مذکورہ دونوں نوجوانوں  کے لواحقین نے  اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد دھرنے میں شریک تھے۔

آپ کو علم ہے اس طرح کے جعلی مقابلے بلوچستان میں پہلے بھی رپورٹ ہوچکے ہیں جہاں فورسز پہلے سے لاپتہ افراد کو مقابلے کا نام دے کر قتل کرچکے ہیں۔

اس طرح کے واقعات اکثر اس وقت پیش آتے ہیں جب بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں کوئی بڑی کاروائی پاکستانی فوج کیخلاف کرتے ہیں جہاں فورسز کو بڑی تعداد میں جانی نقصان کا سامنا ہو یا کوئی بڑا آفیسر کاروائیوں میں مارا جاتا ہو وہ ایسی گھناونی حرکت بدلہ لینے کیلے کرتے ہیں جن کا مقصد بلوچ کی نسل کشی ہے ۔

حالاں کہ تنظیم نے حکومت کی جانب سے 24 جنگجؤں کے مارے جانے کی دعویٰ کو رد کرتے ہوئے اپنے 13 ساتھیوں کی شناخت اور تصاویر میڈیا میں شائع کر کے تصدیق کی ہے کہ انکے یہی ساتھی مچھ درہ بولان آپریشن دوران شہید ہوئے ہیں ۔

آپ کو یاد ہے جولائی سال 2022 میں بلوچستان کے  ضلع زیارت میں بلوچ آزادی پسندوں کے ہاتھوں  پاکستانی فوج کی کرنل کے اغواء کے بعد فوج کشی کی گئی ،فوج کشی دوران کوئی ہاتھ نہیں لگا تھا تو انھوں نے اپنی شرمندگی چھپانے کیلے پہلے سے زیر حراست 11  جبری لاپتہ  افراد کو ہلاک کرکے مقابلے کانام دیاتھا ۔

یاد رہے 29 جنوری کو بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچستان کے علاقے بولان، مچھ میں آپریشن درہ بولان کا آغاز کیا، مچھ شہر دو روز تک بی ایل اے کے قبضے میں رہا۔ تنظیم کے مطابق اس حملے میں انکے 13 ساتھی جانبحق ہوئے جن میں 12 مجید کے فدائی حملہ آور اور فتح اسکواڈ کا ایک رکن شامل تھا-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نوشکی ،پنجگور اور خاران میں بم دھماکے انتخابی دفاتر کو نشانہ بنایا گیا، اوستہ محمد ایک شخص قتل

اتوار فروری 4 , 2024
نوشکی ،پنجگور اور خاران میں بم دھماکے انتخابی دفاتر کو نشانہ بنایا گیا، اوستہ محمد ایک شخص قتل

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ