
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ساحل بلوچ سے لے کر کوہ سلیمان تک بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے آپریشن بام کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس دوران دشمن پر مربوط اور مختلف نوعیت کے حملے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کا آپریشن بام بلوچ جنگ آزادی میں ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں اس مربوط آپریشن کے ذریعے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا جارہا ہے۔
آخر میں کہا گیا کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلات جاری کیے جائیں گے۔