سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس معطل

بلوچستان میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے اور آنے والی تمام ٹرین سروسز کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 10 جولائی 2025 کو کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہوگی۔

اس معطلی کے تحت کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس (39 اپ) اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی (40 ڈاؤن) 9 اور 10 جولائی کو اپنی روانگی کے مقررہ دنوں میں نہیں چلیں گی۔ اسی طرح کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل (4 ڈاؤن) بھی 10 جولائی کو روانہ نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) حکام نے ریلوے حکام کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کوئٹہ ڈویژن میں ٹرین سروس عارضی طور پر بند کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد ریلوے حکام نے فیصلہ کیا کہ 10 جولائی تک کوئٹہ ڈویژن میں تمام ٹرینوں کی آمدورفت روک دی جائے گی۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل ریلوے حکام سے رابطہ کر کے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ: یوفون ٹاور کو نذرِ آتش، فوجی قافلے پر شدید حملہ، خاران میں فورسز اہلکاروں پر حملہ

بدھ جولائی 9 , 2025
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خاران اور آواران میں پاکستانی فورسز پر شدید حملے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق، جھاؤ کے علاقے نوندڑہ کولنج میں آج دوپہر دو بجے کے قریب مسلح افراد نے یوفون کے موبائل ٹاور کو نذرِ آتش کر دیا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ