
بلوچستان کے اضلاع خاران اور سبی میں مسلح افراد نے مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز اور ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آج خاران شہر میں واقع ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے دوران طویل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب، آج دوپہر ایک بجے سبی کے علاقے کرموں وڈ میں قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
تاحال ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔