دکی: یاروشہر ندی سے تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع دکی میں یاروشہر کے مقام پر ندی سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، اور ان کی لاشیں بری طرح گولیوں سے چھلنی ہیں۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔ تاحال قتل کیے گئے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دکی میں اس سے قبل بھی کئی بار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں جن میں بعض افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ اور بعض حلقوں کی جانب سے ماضی میں جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کے قتل کے الزامات بھی سامنے آ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ میں پاکستانی فورسز کے 8 اہلکاروں کو  ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔ بی ایل ایف

بدھ جولائی 9 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 8 جولائی کی دوپہر ایک بجے جھاؤ کے علاقہ نونڈرہ، عظیم بازار میں پاکستانی فوجی قافلے پر ایک منظم اور مربوط گھات حملہ کیا۔ فوجی قافلہ دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ