
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح 11 بجے پنجگور کے علاقے قلم چوک پر قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے دوران کافی دیر تک فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاع ہیں۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

