
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر بندے بازار میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، دستی بم حملہ محمد یونس ولد محمد اسحاق کے گھر پر کیا گیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ زخمیوں میں کمسن بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کی شناخت حاجرہ بنت بشیر احمد (25 سال) مہلب بنت اسحاق (17 سال) فاطمہ بنت طارق (15 سال) نازگل بنت طارق (9 سال) ابراہیم ولد طارق (11 سال) کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
دھماکے کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ تاہم حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

