
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے ایک رکن کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب مسلح حملہ آوروں نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں ریاستی پشت پناہی میں کام کرنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں رحمت اللہ ولد حمید ہلاک جبکہ اس کا چھوٹا بھائی سعد اللہ زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق، حملہ آور ہلاک کارندے کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر اس سے قبل بھی کئی حملے ہو چکے ہیں، جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ ڈیتھ اسکواڈ کارمدوں پر الزام ہے کہ وہ بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں میں ملوث ہیں۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

