اسلام آباد: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ طالب علم جبری لاپتہ

اسلام آباد میں پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوان کی شناخت سعید ولد عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو قائداعظم یونیورسٹی میں بی ایس ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز (DSS) کے پانچویں سمسٹر کے طالب علم اور بلوچستان کے ضلع پنجگور کے رہائشی ہیں۔ انہیں اسلام آباد ٹول پلازہ سے سادہ لباس میں ملبوس پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گمشدگی اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کو نشانہ بنائے جانے والی جبری گمشدگیوں کے ایک تشویشناک سلسلے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنان، تنظیموں اور باشعور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سعید کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: ڈیتھ اسکواڈ کا رکن فائرنگ سے ہلاک، حملہ آور اسلحہ بھی لے گئے

بدھ جولائی 9 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے ایک رکن کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب مسلح حملہ آوروں نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں ریاستی پشت پناہی میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ