
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے ملانٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ تین افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں افراد، فرہاد ولد غفور، سہیل احمد ولد موسیٰ، اور عبید اللہ ولد کشمیر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے تمپ کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔