
وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن اور ایچ آر سی پی کے رکن عبداللہ بلوچ کی مسلسل غیر قانونی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں، جنہیں حب میں ذیشان کے قتل کے خلاف خاموش واک کے دوران چار خواتین کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔ جب کہ خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے، عبداللہ اب بھی 3 ایم پی او قانون کے تحت گڈانی جیل میں قید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کی فوری رہائی مطالبہ کرتے ہیں۔