بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو مزید دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے آرگنائزرز ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبگر بلوچ، غفار بلوچ، گلزادی اور بیبو بلوچ کو آج انسدادِ دہشت گردی (ATC) کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں مزید دس دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن کی تفتیش کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر رہنماؤں کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ گرفتار رہنماؤں کو تین ماہ قبل 3 ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اور آج اسی حوالے سے ججز پر مشتمل ایک جائزہ بورڈ کا اجلاس متوقع تھا۔ تاہم اجلاس سے چند گھنٹے قبل اچانک ایم پی او کے احکامات ختم کر کے انہیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ