
کراچی: لیاری کے بلوچ اکثریتی علاقے میں جمعے کے روز گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان الحسیب خان نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ریسکیو سرگرمیاں تقریباً 53 گھنٹے تک جاری رہیں، جن کی نگرانی ریسکیو 1122 کے قائم مقام ڈائریکٹر عابد جلال الدین شیخ نے خود موقع پر موجود رہ کر کی۔ ترجمان کے مطابق تمام ہلاک شدگان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔
عمارت گرنے کے اس واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے، جب کہ شہری انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔