
بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے مارٹر شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستانی فورسز نے آبادی پر متعدد مارٹر گولے فائر کیے، جن کی زد میں آکر لیاقت اور غلام قادر نامی دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فورسز نے اپنے کیمپ منتقل کیا، تاہم انہیں کسی دوسرے طبی مرکز لے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے دونوں زخمیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں کسی سے بات نہ کریں، بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔