
ڈیرہ مراد جمالی / قلات: صدر تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں واقع قادِر کوٹ کے قریب ہائی وے پولیس کی گاڑی کو دوران گشت ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کی شناخت نیک محمد بگٹی، غلام مرتضیٰ منگی اور ہاورن خان پنجابی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔
دوسری جانب قلات کے علاقے جوہان کراس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پیدل گشت پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے کیے گئے۔
دھماکوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔