قلات اور کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل رب نواز لہڑی ولد علی نواز لہڑی ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھی فرید خان ولد نواب خان زخمی ہوئے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تاہم، واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب، کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت حاجی تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ