بلوچ قوم کی پاکستان کے ہاتھوں قبضہ گیریت کے خلاف جدوجہد و قربانیاں مثلِ سنتِ امام حسین علیہہ سلام ہیں۔ رحیم ایڈوکیٹ بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سکریٹری جنرل رحیم ایڈووکیٹ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم عاشورہ محض غم اور ماتم منانے کا دن نہیں ہے بلکہ اس میں ایک عظیم سبق پنہاں ہے، اور وہ ہے حق، انصاف اور سچائی کیلئے ظالم اور طاقتور کے خلاف آواز اُٹھانے اور ڈٹ جانے کا سبق۔ حق، انصاف، اور سچائی کی جدوجہد اور جنگ میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ظالم کتنا طاقتور ہے، یا وہ آپ کا ہم عقیدہ، ہم مذہب و ہم مسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم پاکستان کے ہاتھوں قبضہ گیریت، قومی محکومی، ظلم، نسل کشی، اور لوٹ کھسوٹ کے خلاف جو جدوجہد کر رہے ہیں، جس طرح قومی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں وہ مثلِ سنتِ امام حسین علیہہ سلام ہے۔ ریاستِ پاکستان، پاکستانی فوج، انٹیلیجنس اور دوسرے ادارے بلوچ قوم پر جس طرح ظلم ڈھا رہے ہیں وہ یزید اور اس کے لشکر کی پیروی ہے۔

رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان اسی طرح کا ایک نام نہاد اسلامی ملک ہے جس طرح یزید کی نام نہاد اسلامی خلافت تھی اور پاکستانی فوج، انٹیلیجنس اداروں کے اہلکار بھی یزید کے ظالم لشکر جیسے ظالم ہیں اور پاکستان کے طرف دار  بھی یزید کے موقع پرست و بزدل  رعایا جیسے ہی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب: گرفتار مظاہرین تاحال پولیس حراست میںہیں، وکلاء کو ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ بی وائی سی

اتوار جولائی 6 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب پولیس نے اتوار کو بی وائی سی کی ریلی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فائرنگ کے بعد متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کو حب چوکی میں ایک پُرامن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ