تربت: پاکستانی فورسز کے قافلے اور آئل ٹینکرز پر حملے

بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں فورسز کے قافلے اور آئل ٹینکرز پر مسلح افراد نے مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تربت کے نواحی علاقے گھنہ پھلانی میں رات تقریباً 10 بجے فورسز کی گشتی گاڑیوں پر مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا۔ مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں کے ذریعے ایف سی کے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم نقصانات کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔

دوسری جانب تربت کے علاقے ڈنک میں شاہزئی پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نصف درجن کے قریب آئل ٹینکرز پر فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے ٹینکرز کے ٹائروں کو نشانہ بنایا، جس سے ٹائروں کے برسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاحال ان دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچی،براہوی اور پشتو ڈیپارٹمنٹس بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد، تحریک چلائیں گے۔ بی ایس او

اتوار جولائی 6 , 2025
بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان میں بلوچی، براہوی اور پشتو ڈیپارٹمنٹس کی بندش محض ڈپارٹمنٹس کی بندش نہیں بلکہ بلوچستان کے قومی زبانوں، تہذیب، روایات اور ثقافت پر براہ راست حملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تعلیمی ادارے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ