جنوری تا جون: بی ایل ایف اور بی ایل اے کی مسلح کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ شائع، 586 حملوں میں 889 ہلاکتوں کا دعویٰ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ اور بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے میڈیا سیل “آشوب” اور “ہکّل” پر شش ماہی مسلح کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے 586 حملوں میں 889 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا۔ اس دوران مسلح تنظیموں کے 62 جنگجو مختلف کارروائیوں کے دوران جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اس عرصے کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح کارروائیاں کیں۔ بی ایل ایف نے دعویٰ کیا کہ سرمچاروں نے 302 حملوں میں قابض دشمن افواج کے 221 اہلکار ہلاک کیے، جن میں دشمن ایجنٹ بھی شامل تھے جبکہ 148 سے زائد زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ان کارروائیوں میں دشمن سے 131 سے زائد ہتھیار ضبط کیے اور دشمن فورسز کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔ ان حملوں کے دوران دشمن کی 88 سے زائد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ یا ناکارہ ہوئیں، جبکہ متعدد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں 16 سے زائد پولیس اور لیویز کی چوکیاں و تھانے مکمل طور پر سرمچاروں نے اپنے قبضے میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کیا، جبکہ ایک ایف سی چیک پوسٹ کو بھی شدید حملے میں نشانہ بنا کر تمام اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد قبضے میں لیا گیا، اور وہاں موجود اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے جایا گیا۔

ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران بی ایل ایف کے 17 سرمچار شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ بی ایل ایف اپنے قومی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے دعویٰ کیا کہ رواں سال کے ان چھ مہینوں میں بلوچ لبریشن آرمی نے مجموعی طور پر 284 حملے کیے، جن میں قابض پاکستانی فوج کے 668 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ 58 مخبر و ایجنٹ بھی مارے گئے۔ ان کارروائیوں میں 290 گرفتاریاں کی گئیں، 121 بم دھماکے کیے گئے، 131 گاڑیاں تباہ ہوئیں اور ایک ٹرین کو ہائی جیک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ان چھ مہینوں کے دوران 9 خصوصی آپریشنز سرانجام دیے، جن میں تین فدائی حملے شامل تھے۔ بی ایل اے کے 45 سرمچار وطن کے دفاع میں شہادت کے بلند رتبے پر فائز ہوئے، جن میں 7 فدائی بھی شامل ہیں۔ سرمچاروں نے 45 سے زائد مقامات پر کنٹرول حاصل کیا، جبکہ 17 فوجی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 115 سے زائد مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ