
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے چار جون کی رات چاغی کے علاقے پدگ میں چندرام کے مقام پر گیس لے جانے والی بوزر گاڑی کو حملے میں نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا، تاہم اس دوران ڈرائیور کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 15 جون کی رات نو بجے کے قریب خضدار ایس ایس پی آفس میں ایس ایس پی کی سکیورٹی اور ایف سی اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ سرمچاروں کے حملے کے بعد ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی، مگر سرمچار بحفاظت وہاں سے نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانے پر پہنچ گئے۔