پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت معطل کرو! — زَیپتن میں بی این ایم کا یورپی یونین سے مطالبہ

نیدرلینڈز کے شہر زَیپتن میں ایک سرکاری تقریب کے دوران بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے نمائندے باسط ظہیر بلوچ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت فوری طور پر معطل کی جائے۔

زَیپتن میونسپلٹی کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں باسط ظہیر بلوچ نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، خاص طور پر جبری گمشدگیوں، غیر قانونی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ادارے ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہزاروں بلوچ سیاسی کارکنوں، طلباء، خواتین اور بچوں کو جبری گمشدگی، تشدد، اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو یورپی یونین کی جانب سے دی گئی جی ایس پی پلس تجارتی مراعات انسانی حقوق کے احترام اور فروغ کی شرط پر منحصر ہیں، لیکن پاکستان مسلسل ان شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس لیے یہ تجارتی مراعات ایسے ملک کو دی جانا اصولی طور پر غلط ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہو۔

باسط ظہیر بلوچ نے زور دیا کہ یورپی یونین کو فوری طور پر پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت معطل کر دینی چاہیے کیونکہ پاکستان انسانی حقوق، لیبر رائٹس، ماحولیات اور اچھی حکمرانی کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہے اور تمام بین الاقوامی معاہدوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

تقریب کے بعد، بی این ایم کے نمائندے نے شرکاء اور منتظمین میں بلوچستان کی صورتحال پر معلوماتی بروشر بھی تقسیم کیے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار میں ایس ایس پی آفس پر دستی بم اور چاغی میں بوزر گاڑی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ہفتہ جولائی 5 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے چار جون کی رات چاغی کے علاقے پدگ میں چندرام کے مقام پر گیس لے جانے والی بوزر گاڑی کو حملے میں نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا، تاہم اس دوران ڈرائیور کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ