کولواہ اور گورکوپ میں مختلف حملوں میں چار پاکستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی کئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی کی شام پانچ بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقہ کنیچی میں  قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور ایک اہلکار کو اسنائپر حملے میں ہلاک کر دیا، جب کہ سرمچاروں کے ایک اور دستہ نے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کرکے دشمن کو مزید جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ 3 جولائی کی شام 5:30 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گورکوپ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو  حملے میں نشانہ بنایا جس کے دوران مارٹر کے متعدد راکٹ فائر کیے جو مقررہ اہداف پر گرے، اس حملے میں دشمن کے تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: لیاری میں بی وائی سی کے احتجاج پر پولیس کا دھاوا، آمنہ بلوچ سمیت متعدد افراد گرفتار

جمعہ جولائی 4 , 2025
کراچی: پنجگور میں ذیشان ظہیر کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اور بلوچستان میں جاری بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کراچی کے زیر اہتمام لیاری میں احتجاجی مارچ پر پولیس نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران بی وائی سی کی معروف رہنما آمنہ بلوچ سمیت متعدد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ