
بلوچستان کے اضلاع کیچ اور آواران میں پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر مسلم ولد طارق کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب، آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز اور ان کے سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” کے کارندوں نے چھاپہ مار کر چار افراد کو حراست میں لیا، جن کی شناخت مجاہد ولد داد کریم، حسد ولد عمر، رشید ولد خدابخش اور ظریف ولد صالح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان افراد کو 3 جولائی کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔