بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان ایک مقبوضہ اور نوآبادیاتی سرزمین ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں انتخابات صرف قابضین کے مفادات کے لیے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ ووٹ ڈالنا یا انتخابات میں حصہ لینا پاکستان کے بلوچستان پر مسلسل قبضے کی توثیق کرنے اور اس کے مظالم کو جاری رکھنے کی اجازت دینے کے مترادف ہے، جس میں “مارو اور پھینکو” کی پالیسی، جبری گمشدگی، نسل کشی اور جعلی مقابلے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی ممبران جابرانہ قانون سازی کرکے ان جرائم میں ملوث ہیں۔ ووٹ ڈالنے کا مطلب ہے پاکستان کی طرف سے بلوچستان میں ان جرائم کی حمایت کرنا۔ جن لوگوں کو آپ منتخب کرتے ہیں وہ ہمارے لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی براہ راست ذمہ دار ہوتے ہیں، جبری گمشدگیوں سے لے کر جابرانہ قوانین کو قانونی حیثیت دینے تک۔ انتخابات میں حصہ لینے سے بلوچ قوم کی جبری گمشدگی اور نسل کشی کو جواز فراہم کرنا ہے۔
Next Post
تربت وسامی میں شدید سردی وبارش میں بھی لاپتہ افراد لواحقین کا دھرناجاری ، 2 افراد گرفتار
ہفتہ فروری 3 , 2024