قلات: ناصر آباد میں فائرنگ سے اسکول ٹیچر ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر غلام مصطفیٰ ولد جمعہ خان ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کے روز پیش آیا، جب مسلح افراد نے غلام مصطفیٰ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سول اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے استاد کا تعلق خضدار سے ہے اور ان کی شناخت قوم شاہوانی سے کی گئی ہے۔

فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ