پنجگور: ذیشان ظہیر کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی اور خاموش واک

پنجگور کے علاقے خدابادان، مواچھ بازار میں پاکستانی فورسز کے حمایت آفتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ذیشان ظہیر کے قتل خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ریاستی دہشت گردی، ڈیتھ اسکواڈز اور فورسز کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے، جن پر ریاستی جبر اور بلوچ نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاستی پالیسیوں نے بلوچستان کو عدم استحکام اور خوف میں دھکیل دیا ہے، اور آئے روز بلوچ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے بلوچ عوام سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کے خلاف اجتماعی آواز بلند کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر شہید ذیشان ظہیر کی یاد میں ایک خاموش واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ واک مواچھ چوک سے شروع ہو کر کہور قبرستان، خدابادان تک جاری رہی، جہاں شہید کی آخری آرام گاہ پر شرکت کی گئی۔

واک میں خواتین، مرد، نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ قبر پر خواتین نے بلوچی روایتی چادر چڑھائی اور پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر فضا انتہائی سوگوار تھی، اور قبرستان میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ساتھیوں کی شہادت میں ملوث دو مخبروں کو سزائے موت دے دی گئی – بی ایل اے

بدھ جولائی 2 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں کی شہادت میں ملوث دو ریاستی آلہ کاروں کے سزائے موت پر عملدرآمد کرکے ہلاک کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان، مچھ سے قابض پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ