ہمارے بھائی غلام علی کو بازیاب کیا جائے، اگر اس پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ہمشیرہ

مستونگ کے علاقے کلی دتو سے تعلق رکھنے والی غلام علی کی بہن نے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں، عدالتوں، اور حکومتی اداروں سے فوری اقدام کی اپیل کی ہے۔

ان کے مطابق، ان کے بھائی غلام علی بلوچ ولد عبدالحکیم کو 22 جون 2025 کو کوئٹہ کے جناح ٹاؤن سے صبح تین بجے ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سب کے سامنے اغوا کیا۔ کئی دن گزرنے کے باوجود نہ کوئی اطلاع ملی ہے نہ رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی ان کی خیریت کے بارے میں کچھ معلوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں غم و الم کی فضا ہے، والدہ کی حالت رو رو کر نازک ہو گئی ہے، اور پورا خاندان شدید اذیت میں مبتلا ہے۔

لاپتہ غلام علی کی بہن نے کہا کہ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ہمارے بھائی کو بازیاب کیا جائے اور ہمارا بھائی ہمیں زندہ سلامت واپس مل جائے۔ اگر اس پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔ کسی بھی شہری کو اس طرح لاپتہ کرنا نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ غیر انسانی اور غیر اخلاقی عمل بھی ہے۔

انہوں نے تمام انسانی حقوق کے کارکنان، صحافیوں، اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ ان کی آواز بنیں اور #ReleaseGhulamAliBaloch اور #SaveBalochStudents جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے اس پیغام کو پھیلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز کا فوجی آپریشن جاری

بدھ جولائی 2 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن جاری ہے، جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کیچ کے مرکزی تربت کے کیچ کئور میں پاکستانی فورسز اور فوج کے زیرِ سرپرستی قائم کیے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی بڑی تعداد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ