
کیچ: لاپتہ پولیس اہلکار غلام جان ولد صالح محمد سکنہ عومری کہن سامی تربت کی اہلخانہ نے تربت پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے بھائی غلام جان پولیس اہلکار ہیں ڈیوٹی سے واپس آنے پر انہیں 26 مئی کو مسلح افراد نے عطاشاد ڈگری کالج روڈ سے اٹھاکر لاپتہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران انہوں نے عومری کہن کے مقام پر ایک ہفتے تک دھرنا دیاہے جہاں 17جون کو ایک بلوچی دیوان کے ذریعے سرکاری و علاقائی نمائندوں پر مشتمل وفد نے مزاکرات کیا وفد میں نائب تحصیلدار دشت محمد امین،میجر عبدالسلام،علاقائی معتبرین چیئرمین خان محمد، ماسٹر ملا عیسیٰ،واجہ سیدمحمدنے لواحقین سے مزاکرات کے بعد یہ معاہدہ کیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر غلام جان صالح محمد کو بازیاب کرائیں گے لیکن آج تک سرکاری و علاقائی نمائندگان کا وعدہ وفا نہ کرسکا اور غلام جان بازیاب نہ ہوسکے-
ان کا کہنا تھا کہ لہذا ڈپٹی کمشنر کیچ سے اپیل ہے کہ غلام جان کو فوری طورپر رہا کیا جائے اور معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا کیا جائے بصورتِ دیگر ہم دوبارہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔

