ہوشاپ اور پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، دو افراد جاں بحق

Oplus_0

بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور کیچ میں فائرنگ سے ایک نوجوان اور ایک کم عمر طالبعلم جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت دولت ولد چار شمبے کے نام سے ہوئی ہے جو تل کے رہائشی اور یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔

اطلاعات کے مطابق، دولت کو گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق سرکاری حمایت آفتہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے سوردو میں 13 سالہ مدرسے کا طالبعلم فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، طالبعلم پذیر ولد علی دوست، سکنہ حانے تل، گھروں سے روٹی جمع کرنے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ایک گاڑی سے فائرنگ کر کے اسے نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس تھانہ سریکوران کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال سٹی منتقل کیا۔ جاں بحق طالبعلم کی عمر تقریباً 13 سے 14 سال بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاپتہ پولیس اہلکار غلام جان کے بازیابیکیلئےاہلخانہ کی تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس

بدھ جولائی 2 , 2025
کیچ: لاپتہ پولیس اہلکار غلام جان ولد صالح محمد سکنہ عومری کہن سامی تربت کی اہلخانہ نے تربت پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے بھائی غلام جان پولیس اہلکار ہیں ڈیوٹی سے واپس آنے پر انہیں 26 مئی کو مسلح افراد نے  عطاشاد ڈگری کالج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ