
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، جھاؤ کے علاقے کنیچی میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر گزشتہ شام مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے دوران کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
تاہم، تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

